لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست دادرسی کے لیے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو بھجوا دی۔ عدالت نے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکو اپنے قوانین کے تحت پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔