چلڈرن ہسپتال کے گٹر میں  بچے کی ہلاکت ،ایڈیشنل ایم ایس سمیت 5   ملازمین معطل

لاہور ( این این آئی) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والے بچے کی ہلاکت کے معاملے پر ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس)ڈاکٹر نسیم بیگ سمیت 5 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ملازمین کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔رپورٹ کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر نسیم بیگ، سب انجینئر فرقان جاوید، سینٹری سپروائزرفیصل عطا اور 2 سیور مین وارث مسیح اور موٹیس مسیح شامل ہیں۔معطل ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والا والدین کا 3سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا جس پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز رپورٹ طلب کی تھی اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...