9 مئی کے کرداروں کا چہرہ پھر عیاں ہو گیا: شیری رحمن  

 اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کرداروں کا چہرہ ایک بار پھر عیاں ہو گیا۔اپنے بیان میں شیری رحمن نے شرپسندوں کے ہاتھوں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد پْرامن احتجاج کے نام پر میڈیا نمائندوں پر تشدد اور گاڑیاں توڑنا بھی قابلِ مذمت ہے، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملک کی ترقی اور امن و امان کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔گانہوںنے کہاکہ ایک شخص کی رہائی کے لیے اس حد تک جانا ان کے مذموم مقاصد ظاہر کرتا ہے۔پی پی رہنما نے شہید ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...