آئی پی پیز سے نمٹنے کیلئے ہمیںخود میں طاقت پیدا کرنا ہوگی:گورنر

Nov 27, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری،یونائیٹڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل(پروگریسو)کے تحت ’’ڈسٹرکٹ اور سیکٹرول اکانومی پر پہلا افتتاحی ڈائیلاگ سیشن‘‘ گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا۔تقریب سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان،صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ،یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر،سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں،نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز،یوبی جی کے صدر زبیر طفیل و دیگر قائدین نے خطاب کیا۔تقریب میں تمام چیمبرز آف کامرس کے نو منتخب صدور اور گروپ لیڈرران نے شرکت کی۔گورنر پنجاب نے کہا روس کی طرح ہمیں بھی آئی پی پیز سے نمٹنے کیلئے اپنی ٹانگوں میں طاقت پیدا کرنا ہوگی۔ ایف پی سی سی آئی کی کوشش سے ہی آئی پی پیز کا مسئلہ اجاگر ہوا اور 5آئی پی پیز بند کئے گئے اور مزید بھی بند ہونگے اور ہمیں آئی ایم ایف کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔عاطف اکرام شیخ، ایس ایم تنویر،ثاقب فیاض اورذکی اعجاز نے خطاب  میںکہاکہ ایف پی سی سی آئی کا ایڈوئزری بورڈ ڈسٹرکٹ اور سیکٹرول اکانومی پر دن رات محنت کر رہا ہے‘ پنجاب کو بہتر کاروباری ماحول پیدا کرنے اور صوبہ میں ایف ڈی آئیز کو ترغیب دینے کیلئے ایک مربوط لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔

مزیدخبریں