لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ انہوں نے بار بار یہ کہا کہ جو جیتا ہے اسے جیتنے دو، ہارنے والوں کو مسلط نہ کرو۔ کراچی مئیر سے لے کر عام انتخابات تک فارم 47 کی پیداوار نمائندوں کو مسلط کیا گیا اور عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ ماراگیا۔ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی جعلی حکومت ہے۔ انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم دو تہائی اکثریت ملی ہے۔ فارم 45 کی بنیاد پر عوام کی اصل منتخب کردہ حکومت لائی جائے۔ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔
عوام کے حقوق پر ڈاکہ ماراگیا‘ پی ٹی آئی کو دوتہائی اکثریت ملی: حافظ نعیم
Nov 27, 2024