لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے ہاتھوں نہ تو سکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ ہیں اور نہ ہی میڈیا ورکرز۔ یہ ان جعلی اور نام نہاد پرامن سیاسی کارکنوں کا اصل اور گھناؤنا چہرہ ہے جو بے نقاب ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نجی ٹی وی چینل پر جتھے کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ اسلام آباد میں شرپسندوں اور بلوائیوں نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جو کہ بہت شرمناک فعل ہے۔