لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 25 اے ایس پیز و ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی زمان علی کو ڈی ایس پی مری راولپنڈی، اے ایس پی راجیندر کو ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد، اے ایس پی فضل الرحمان سیفی کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد، اے ایس پی آغا فصیح کو ایس ڈی پی او صدر بہاولپور، اے ایس پی سید دانیال کو ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ، اے ایس پی بلال خان چانڈیو کو ایس ڈی پی او کینٹ ملتان، اے ایس پی روسن تاج رئیسانی کو ایس ڈی پی او صدر ساہیوال، انعام اللہ کو ایس ڈی پی او صادق آباد رحیم یار خان، اے ایس پی فراست اللہ آفریدی کو ایس ڈی پی او حسن ابدال اٹک، اے ایس پی حسن بلال کو ایس ڈی پی او وزیر آباد گوجرانوالہ، اے ایس پی مس سارہ علی ہاشمی کو ایس ڈی پی او صدر چکوال، اے ایس پی سردار عثمان سلیم کو اے ایس پی آپریشن رائیونڈ لاہور، اے ایس پی وقار احمد کو ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا، اے ایس پی راحلیہ اقبال کو اے ایس پی آپریشن نولکھا لاہور، ڈی ایس پی عبدالستار کو ڈی ایس پی ڈی او سی ٹی ڈی راولپنڈی، وقار عظیم کو ڈی ایس پی سرگودھا روڈ فیصل آباد، افتخار احمد کو ڈی ایس پی صدر اٹک، ثناء اللہ کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون راولپنڈی، ندیم ملک کو ڈی او سپیشل برانچ سرگودھا، ہاشم محمود کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری گوجرانوالہ، فیاض حمید کو ڈی ایس پی سکیورٹی ٹو گورنر ہاؤس لاہور، تقی عباس اختر کو ڈی ایس پی او سی یو اوکاڑہ غازی، قیصر عباس کو ڈی ایس ایل پی صدر سرگودھا، جاوید اقبال کو ڈی ایس پی او سی یو ون فیصل آباد، بابر ممتاز کو ڈی ایس پی پی سی بٹالین ٹو راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔