تحریک انصاف کا احتجا ج !سری لنکا اے کا دوران سیریز پاکستان سے واپس جانے کا فیصلہ، بقیہ میچز منسوخ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد اور راولپنڈی میں تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے سری لنکا اے نے دوران سیریز پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد بقیہ میچز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔پی سی بی کے مطابق سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان باقی دو ون ڈے میچز ختم کردیئے گئے ہیں۔جاری اعلامیہ میں بتایا کہ دونوں کرکٹ بورڈ بقیہ میچز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان سے واپسی کا کہہ دیا ہے۔ پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان آج ہونے والا ایک روزہ میچ نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...