لاہور (خبر نگار) سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر بلا امتیاز کارروائیاں گزشتہ روز بھی جاری رہیں۔ 2 ہزار 2 سو 56 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کی چیکنگ103 جگہوں پر انسدادِ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔ خلاف ورزی پر 74 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کو بند کروایا گیا اور خلاف ورزی پر 19 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 495 مقامات کی چیکنگ کی اور دوران چیکنگ کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 190 مقامات کی چیکنگ کے دوران 14 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے 428 پوائنٹس میں سے 18 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 8 مقامات میں سے 3 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 95 مقامات چیک کئے اور 9 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی نے 270 پوائنٹس کا معائنہ کیا اور 6 خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے 80 مقامات کا دورہ کیا اور 3 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ نے 110 مقامات نے چیکنگ کی اور 5 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے 410 پوائنٹس چیک کئے اور 35 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 170 مقامات پر انسپیکشن کی، 10 خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں۔
لاہور میں سموگ کی صورتحال بہتر، فضائی آلودگی میں پانچویں نمبر پر آگیا
Nov 27, 2024