اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کو ایک ارب بہتر کروڑ ڈالر بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال بیرون ملک سے مجموعی طور پر انیس ارب انتالیس کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے۔ پہلے چار ماہ میں پاکستان کوایک ارب بہتر کروڑ ڈالر موصول ہوئے ۔ پہلے چار مہینوں میںآئی ایم ایف سے ملنے والے ایک ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں۔ پاکستان کو اس دوران مختلف ممالک سے پچیس کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔ دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے بہتر کروڑ ڈالر سے زائد رقم دی۔ پاکستان نے جولائی تا اکتوبر بیس کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ بھی لیا۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں چار ماہ کے دوران چون کروڑ اکیس لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری آئی ۔ رواں مالی سال نو ارب ڈالر کے چینی اور سعودی ڈیپازٹس میں توسیع ملنے کا بھی امکان ہے۔
سالانہ تخمینہ 19.39، پہلے چار ماہ کے دوران 1.72 ارب ڈالر کی بیرونی معاونت
Nov 27, 2024