گوجرہ (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آ ئی کے احتجا ج کیلئے جمع ہونے والے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سمیت متعدد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ صدر پولیس گوجرہ کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 120 چوہدری احسن احسا ن گجر، اظہر زمان چیمہ، احسن مقصود بٹ، رانا علی محسن، سعودچیمہ، حاجی سعید عاصم گجر، دائود وڑائچ، رانا بلال اور درجن بھر نامعلوم افراد چک نمبر 304 ج ب میں ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 119 چوہدری اسد زمان چیمہ کے ڈیرہ پر جمع تھے اور راستہ بلا ک کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 119 چوہدری اسد زمان چیمہ کو پہلے ہی صدر پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے۔
گوجرہ میں پی ٹی آئی ایم پی اے سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف مقدمہ
Nov 27, 2024