سلیکشن بورڈ کا اجلاس دوبارہ ملتوی بیوروکریٹس کی ترقیاں پھر تعطل کا شکار

Nov 27, 2024

 اسلا م آباد (آئی این پی )سینٹرل سلیکشن بورڈ(سی ایس بی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا، جس سے اعلی بیوروکریٹس کی ترقیاں رک گئیں۔ تفصیل کے مطابق گریڈ 19 سے 21 تک بیوروکریٹس کی پروموشن کا فیصلہ کرنے والے سی ایس بی کو قانون کے مطابق سال میں دو بار اجلاس کرنا ہوتا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری   نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سلیکشن بورڈ کا 25 سے 27 نومبر کو ہونے والا اجلاس گریڈ 19 سے 20 اور گریڈ 20 سے 21 کے افسران کی ترقیوں کے کیسز پر غور کرنے کے لیے اب 23، 24، 26 اور 27 دسمبر کو ہوگا۔ا  نوٹیفکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اجلاس کو کیوں ری شیڈول کیا گیا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی و  جہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال ہے۔ امن و امان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پولیس سربراہان اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے تھے۔درجنوں وفاقی سیکریٹریز، کچھ ارکان پارلیمنٹ، اور چاروں صوبوں کے پولیس سربراہان سینٹرل سلیکشن بورڈ کے ارکان ہیں۔

مزیدخبریں