یہ دہشت گرد ہیں‘ بے گناہوں کے قاتلوں کو معافی نہیں ملے گی: مریم اورنگزیب

Nov 27, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں کوئی شر پسند نہیں، یہ پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ہے۔ عمران  خان کا اصل چہرہ ہے۔ بشریٰ بی بی غیر  ملکی دہشت گردوں‘ غیر ملکی اسلحہ کے ساتھ خون بہانا چاہتی ہے۔ کوئی پاکستانی اپنی پولیس اور رینجرز کو گاڑیوں کے نیچے نہیں کچلتا۔ نا قابلِ تردید شواہد کے مطابق سیاست کی آڑ میں یہ ملک غیر ملکی دہشت گردوں کو کرائے پہ لا کر اپنے نوجوانوں کو گولیاں مروا رہے ہیں۔ دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ پولیس، رینجرز، ایف سی، ملکی اور غیر ملکی میڈیا، پریس کلب کوئی بھی ان دہشت گردوں کی دہشتگردی سے نہیں بچا۔ عمران خان اور بْشریٰ بی بی پولیس، رینجرز اور ایف سی کے قوم کے بے گناہ بیٹوں کے قاتل ہیں، اب  کوئی معافی نہیں۔ ثابت ہوا یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں یہ دہشت گرد ہیں۔ یہ لاشیں چاہتے ہیں، خون خرابہ چاہتے  تھے اور چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں