انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں خون ریزی چاہتا ہے: وزریراعظم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، یہ پرامن احتجاج نہیں شدت پسندی ہے۔ رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کسی بھی انتشار اور خوں ریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مذموم سیاسی مقاصد کے لیے خون ریزی ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ انتشاری ٹولے کے ہاتھوں سکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں تباہ کر دی گئیں۔ انتشاری ٹولہ گزشتہ روز پولیس اہلکار اور آج شہید کیے گئے رینجرز اہلکاروں کے معصوم بچوں و اہلِ خانہ کو جوابدہ ہے۔ مجھ سمیت پوری قوم شہید ہونے والے رینجرز و پولیس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر احتجاجیوں کی جانب سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ شہید اہلکاروں کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے رینجرز و پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سیاسی مذموم مقاصد کے حصول کیلئے کسی افراتفری اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتتا۔ تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔ پوری قوم اس ہنگامہ آرائی کے دوران رینجرز کے شہید سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز کے اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ کینٹ میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق نائیک محمد رمضان شہید (عمر؛ 47 سال، ساکن ضلع کرک)، سپاہی گلفام خان شہید (عمر؛ 29 سال، ساکن ڈسٹرکٹ راولپنڈی) اور سپاہی شاہ نواز شہید (عمر؛ 33 سال، ساکن ڈسٹرکٹ سبی) نے گزشتہ روز جاری احتجاج کے دوران شہادت کو گلے لگایا تھا۔ ان کی نماز جنازہ میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف، نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اعلیٰ فوجی افسران اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کسی انتشار اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحمل کی حدود سے تجاوز کر رہی ہیں۔ پوری قوم رینجرز کے شہید سپاہیوں اور ان تمام پولیس اہلکاروں کو جنہوں نے شہادت قبول کی اور ان فسادات کے دوران زخمی ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہداء کی میتیں ان کے آبائی شہر پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ صدر زرداری‘ بلاول بھٹو‘ شیری رحمان‘ فیصل کریم کنڈی و دیگر نے سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی۔ گاڑی حادثہ میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ رینجرز کے4اہلکار شہید ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...