اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کہ صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں افراتفری ، بے یقینی سے عوام شدید ذھنی اذیت و پریشانی کا شکار ہیں ۔ راستوں کی بندش سے صنعتیں اور مارکیٹیں بند ھو چکی ہیں۔بیان میں انہوں نے کہا کاروباری پہیہ کے رکنے سے تاجر ھی نہیں دیہاڑی دار مزدور بھء فاقہ کشی پر مجبور ھو چکا ۔جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ھو رھی ھے ۔ اسلام ا?باد سمیت ملک بھر کی سبزی و فروٹ منڈیاں بند پڑی ہیں ۔ سبزیوں ، فروٹ ،دودھ اور اشیائے خوردونوش کے ٹرکوں میں سامان راستوں میں خراب ھو رھا اور گل سڑ رھا ھے ۔ملک بھر میں ھر قسم کے سامان کی سپلائی رک چکی ھے ۔ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ھونے کے خطرات ھیں مریضوں کا ہسپتالوں تک پہنچنا ناممکن بنا دیا گیا ۔ ایمبولینسوں میں لوگ مر رہے ہیں ان کو بھی راستہ نہیں دیا جا رہا۔ملک کے شہری اپنے اپنے شہروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کہ بندش سے طلباء کی پڑھائی متاثر ھو رھی ھے ۔ریاست پرامن طریقے سے ان مسائل کا حل نکالے اور فریقین حالات کو پرتشدد ھونے سے بچائیں ۔