آئیڈیاز 2024 ، مختلف ممالک کے مندوبین کا پی او ایف سٹال کا دورہ 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )پاکستان آرڈننس فیکٹریز نے آئیڈیاز 2024 میں بھرپور شرکت کی۔ 4 روزہ نمائش 19 سے 22 نومبر 2024 تک کراچی میں جاری رہی۔ مختلف ممالک، اداروں کے مندوبین و دیگر افراد نے پی او ایف سٹال کا دورہ کیا۔ سٹال پر پی او ایف کی وسیع رینج نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ وزیردفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار اور لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغِ حیدر، ہلال امتیاز (ملٹری) نے پی او ایف سٹال کا دورہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشان امتیاز (ملٹری), چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور جنرل عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی سٹاف نے بھی پی او ایف سٹال کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ، ہلال امتیاز (ملٹری)، چئیرمین پی او ایف بورڈ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں پی او ایف کے موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں، اسلحے و ایمونیشن میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا۔ پی او ایف کی 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیدواری صلاحیت بڑھانے کے لئے ترکیہ کی ریپکان مشینز اینڈ ٹولز انڈسٹریز سے معاہدہ طے پاگیا، اس کے علاوہ پی او ایف نے اپنی نوعیت کے پہلے فلیگ شپ سٹور کا بھی افتتاح کیا ہے، جو ناصرف آیک آؤٹ لیٹ بلکہ بزنس ہب بھی ہے، جہاں پی او ایف کی پراڈکٹس ڈسپلے کی جائیں گی اور جہاں نئے منصوبوں کے لئے سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...