ریکوری پوزیشن  بہتر کرنے سے لاسسز ریکور ہو سکتے ، وحید عباسی

Nov 27, 2024

 چکوال(نمائندہ خصوصی)ایس ای چکوال سرکل وحید احمد عباسی کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس ای چکوال سرکل وحید احمد عباسی  نے کہا کہ سکیننگ میٹر اور ٹیگنگ کے پورے سسٹم کو منسٹری سے واچ کیا جا رہا ہے اگلے ہفتے تمام سب ڈویژن کی پراگرس کو تفضیل سے چیک کیا جائے گا PITC کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹاف کو ضروری ٹریننگ دی جا چکی ہے High Loss فیڈر کو نیپرا ٹارگٹ پر ہر حالت میں لانا ہو گا انہوں نے کہا کہ ریکوری پوزیشن کو بہتر کرنے سے لاسسز ریکور ہو سکتے ہیں تاہم High Loss فیڈر پر FIR کو خصوصی طور پر دیکھا جا رہا ہے ایس ای چکوال وحید احمد عباسی نے تلہ گنگ میں مسلسل بڑھتے ہوئے لاسسز پر تشویش کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ تمام دفاتر میں سٹاف سے کام لینا متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے سیفٹی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپاٹ چیکنگ کی کوریج کو لازمی طور پر آفیشل گروپ میں شئیر کریں کام سے پہلے لائن کو دونوں طرف سے ارتھ لازمی کریں تاکہ بیک فیڈنگ سے بھی حادثات سے بچا جا سکے نئے بھرتی ہونے والے سٹاف سے صرف درختوں کی کٹائی کروائی جائے ٹیکنکل کام لینے سے پہلے ان کو سسٹم سے متعارف کروائیں چکوال سرکل میں منعقد اس میٹننگ میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ٹیکنیکل مدثر نواز سیال،ڈپٹی کمرشل منیجر عظمت حسین، ٹیکنیکل اسسٹنٹ وہاب خان، SDOسیفٹی خرم اشرف زیدی، CTC انچارج محمد فیاض اور چکوال سرکل کے تمام ایس ڈی اوز اور Ls نے شرکت کی۔

مزیدخبریں