فتح جنگ (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے متحرک ر ہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی محمد ذین الہی صادق ،سابق امیدوار قومی اسمبلی انسباط طاہر صادق نے اپنے والد اور سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق کی ہدایت پر ڈی چوک میں اٹک سے تحریک انصاف کے کارکنان کے بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے شرکت کی ، سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہی صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ریڈ لائن ہے اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے،محمدزین الہی صادق نے کہا کہ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور فارم 47 کی پیداوار جعلی حکومت نے جس طریقے سے شہریوں سے ان کا آئینی اور جمہوری حق چھینا راستے بلا ک کر کے ان پر آنسو گیس کے ہزاروں شیل داغے گئے اور پورے ملک کو جام کر کے دنیا میں پاکستان کی جگ ہسائی کی گئی تا ہم کے پی کے سے آنے والے قافلوں نے جس میں ملک بھر سے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان موجود تھے نے جس جرات دلیری اور بہادری سے رکاوٹیں عبور کی وہ قابل ستائش ہیں ، افواج پاکستان ،پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے جوان اور افسران ہمارے بھائی ہیں اور وہ کسی بھی غیر قانونی حکم کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیں اور شہریوں کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنانے سے گریز کریں محترمہ انسباط طاہر صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے جس طرح جرات اور دلیری دکھائی ہے اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود آج ہمارے ہمراہ اٹک سے کارکنان کی کثیر تعداد موجود ہے ان کا یہ جذبہ جلد قائد عمران خان کو رہائی دلا کر مکمل ہوگا میجر طاہر صادق جو علاج کے لیے بیرون ملک ہیں انہوں نے اس احتجاج کو کامیاب کرانے کے لیے ضلع بھر میں اپنے ورکروں کو کالیں کر کے بھرپور شرکت کا کہا اور اٹک سے کارکنان کی کثیر تعداد کے پی کے سے اس احتجاج میں شریک ہوئی اور ڈی چوک میں کارکنان قائد عمران خان کی رہائی تک موجود رہیں گے۔واضح رھے میجر طاھر صادق کی ویڈیو کال نے ملک بھر اور بالخصوص اٹک کے کارکنوں میں نئی روح ڈال دی لوگ محمد زین الہی صادق اور انبساط طاھر صادق کی قیادت میں اکھٹے ھوکر کارواں کا حصہ بنے اس موقع پر میجر طاھر صادق کی خصوصی ھدایت پر شرکا کیلے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ریڈ لائن ، ذین الہی صادق
Nov 27, 2024