جوڈیشل کمپیکس گوجرخان کیلئے ای ارب 98کروڑ کے فنڈ ز جاری 

Nov 27, 2024

  گوجرخان (نامہ نگار)جوڈیشل کمپلیکس میگا پراجیکٹ گوجرخان کے لیے ایک ارب 98 کروڑ کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا 104 کنال مختص اراضی پر قائم کیا جانے والا کمپلیکس اپنی نوعیت کا شاہکار منصوبہ ثابت ہو گا جس پر جلد ہی کام شروع ہونے جا رہا ہے۔ ایک چھت تلے سائلین وکلا اور جوڈیشل افسران کو سہولیات میسر ائیں گی 2017 میں منصوبہ کے لیے قدم اٹھایا گیا 2023 میں جسٹس پنجاب امیر حسن بھٹی نے اراضی مختص کی جبکہ موجودہ وقت میں جسٹس صداقت علی خان نے اس پراجیکٹ کو عملی شکل دینے کے لیے جامع کردار ادا کیا  جبکہ ملک جواد خالد صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ ۔ شبیر احمد مرزا سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ ۔ تنویر اقبال خان سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ۔ حسن رضا پاشا ممبر پاکستان بار کونسل نے بھی اس سلسلہ میں وکلا کمیونٹی کا ساتھ دیا موجودہ وقت میں صدربار راجہ امانت علی خان۔ جنرل سیکرٹری راجہ دانیال امین سمیت دیگر عہدے داران اس مشن کو اگے بڑھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے جس کی بدولت اس منصوبہ کے اجرا کے لیے ایک ارب 98 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ منصوبہ گوجرخان کی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا پوٹھوہار پریس کلب کے صدر ملک جاوید اقبال نے صدر بار ایسوسی ایشن راجہ امانت علی خان سے ملاقات اور خصوصی گفتگو کی تفصیلات کے مطابق وکلا جوڈیشلی افسران کے مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں  اور گوجرخان جوڈیشل کمپلیکس کے منصوبہ کے لیے مختص کی گئی 104 کنال اراضی پر منصوبہ کی تعمیر کے لیے ایک ارب 98 کے  فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے جو کہ راجہ امانت علی صدر بار ایسوسی ایشن گوجرخان ۔ جنرل سیکرٹری بار راجہ دانیال امین سمیت دیگر عہدے داران کا سنہرا دور ثابت ہوگا جس میں وکلا سائلین اور جوڈیشل افسران کے لیے کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا اور یقینی طور پر یہ جوڈیشل افسران اور وکلا کی مشترکہ کاوشوں کاثمر ہے۔ صدربار ایسوسی ایشن راجہ امانت علی خان اور راجہ دانیال امین جنرل سیکرٹری بار نے اراضی کا معائنہ کے لئے تگ دو کی اس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے اور فنڈز کا اجرا ہو گیا وکلا کے لیے 10 کنال سے 12 کنال اراضی مختص کر دی گئی اسی طرح نقشہ کی منظوری بھی ہو چکی ہے منصوبہ پاک جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں