حاجی ملک محمد مسلم جسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں : حٓجی ابراردلدارودیگر کا خراج عقیدت 

Nov 27, 2024

   ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ تحصیل ٹیکسلا احاطہ فاروقیہ اورموضع شادی حطارھزارہ ڈویژن کی معروف سیاسی،سماجی کاروباری اورہردلعزیزعوامی شخصیت سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل ضلع ایبٹ آبا د، حاجی ملک مسلم گجرمختصرعلالت کے بعدانتقال کرگئے ،مرحوم کوموضع شادی گاوںکے مقامی قبرستان میںنمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدسپردخاک کردیاگیا ،حاجی ملک مسلم مرحوم کاتعلق ٹیکسلاکی مشہورشخصیت حاجی دلدارخان مرحوم اورسابق چیئرمین ضلع کونسل ا یبٹ آبادحاجی جاویدعباسی مرحوم کے گروپ سے تھا،حاجی مسلم مرحوم کے صاحبزادوںملک کبیراحمد اورملک احمدنے بتایاکہ ہمارے والدمرحوم نے سار ی زندگی ہزارہ ڈویژن اور،راولپنڈی ڈویژن کی تمام ترسیاسی،سماجی اورکاروباری شخصیات اوربراد ریوںکے چیدہ چیدہ اصحاب کے ساتھ گہر ے تعلق اورمضبوط ر شتوںکے ساتھ گزار ی،نمازجنازہ کی اما مت موضع بھوئی گاڑکی معروف مذہبی شخصیت استاذوالقراء مولاناقاری محمدامین نے کرائی،جبکہ مفتی شبیراحمدعثمانی اورقاری محمدامین نے مختصرخطاب کے دوران حاجی ملک مسلم کی زندگی کے مختلف پہلو ئو ںپرروشنی ڈالی،نمازجنازہ میںممبرخیبرپختون خواہ اسمبلی سردارشاہجان خان یوسف،سابق ایم این ا ے سردارمشتاق آف کوٹ نجیب اللہ،سابق ممبرقومی ا سمبلی بابرنوازخان آف کھلابٹ،سابق ممبرقومی ا سمبلی راجہ عامرزمان،چیئرمین کوہستان گروپ حاجی ملک نصیرالدین،ملک فخرالدین،حاجی محمدفیاض خان تنولی،حاجی عبدالقیوم خان،سابق چیئرمین سردار ساجدزمان خان،چیئرمین جانبازدلدارکلب حاجی ابرارخان کھٹڑ،معروف گھڑسوارخواجہ حمزہ حیات، حا فظ ضابط زمان خان،بلدیہ ٹیکسلاکے مشہورسیاستدان حاجی ملک عارف جمیل گجر،ملک محمدندیم کوہستانی، چیف آف گجرملک علی محمد،سدابہارکونسلرحاجی محمدایو ب صراف،علی ایوب،سردارراقب زمان خان،حا جی ملک اللہ مال اعوان،مزدورفیڈریشن پاکستان کے مرکزی لیڈرملک محمداکرم آف حطار،محمد سفیر خا ن ،عرفان خان،صغیرخان،نصیرخان،شفاقت خان،عا طف خان،ملک محمدمسلم بخش،بابومحمدرفیق اعوان، ملک مہربان آف حطار،کامرہ شریف کے گدی نشین حضرت پیرسیدعباس شاہ،الحاج ایم اکرم اعوان، قاری محمدیاسرآف بحریہ ٹاون،معاون خصوصی حاجی ذوالفقاراعوان،چیف آف چھوکرحاجی ملک نصرت محمود،حاجی ملک امیرافضل،ملک نعیم چھوکر،معروف ماہرتعلیم عطاء الرحمن چوہدری،ملک ارسلان سمیت تحصیل ٹیکسلاواہ سے ھزاروںشخصیات نے شرکت کی،دریںاثناء علاقہ کی معروف شخصیت حاجی ابراردلدارخان کھٹڑ،چیئرمین نوازش علی خان،حاجی ملک احمد اعوان نے اپنے بزرگ چچاحاجی دلدارخا ن مرحوم کے انتہائی قریبی اوراعتمادی ساتھی ملک مسلم کی وفات پرگہرے رنج والم کااظہارکرتے ہو ئے کہاکہ حاجی مسلم  مرحوم انتہائی ذہین اورمثبت سو چ کے حامل انسان تھے،اورانہوںنے اپنی ذہانت کے بل بوتے پرھزارہ ڈویژن کی سرکردہ شخصیات راجہ سکندرزمان مرحوم گوہرایوب خان مرحوم حاجی جا ویدعباسی مرحوم،اورنواب آف کھلابٹ کی زندگیو ں میںمشکل سے مشکل ترین سیاسی اورسماجی معاملات کی گتھیاںسلجھائیں،اوراپنی حاضرجوابی کی بدولت انہوںنے ہزارہ ڈویژن کی تمام قدآورسیاسی شخصیا ت کے سامنے خداتعالیٰ کی طرف سے عطاء کردہ صلاحیتوںکومنوایا،آج موضع شادی گاوںمیںسب سے بڑا،اورتاریخی جنازہ حاجی ملک مسلم کااداکرنے کیلئے لوگوںنے بھرپوراندازمیںشرکت کی۔ 

مزیدخبریں