تحریک انصاف انتشار کی سیاست کر رہی ہے ،ملک انصار احمد

Nov 27, 2024

 اٹک(نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصا ف انتشار کی سیاست کر رہی ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا احتجاج ملک پاکستان کی عزت اور وقار کے ساتھ ایک سو چی سمجھی سازش اور کھیل ہے، جب بھی ملک کی ترقی اور معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اہم بین الاقوامی شخصیات نے پاکستان کا رخ کیا تب ہی پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی اور ملک میں افرا تفری پیدا ہونے لگ جاتی ہے ،ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر مسلم لیگ(ن) حضرو ملک انصار احمد نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف کی سربراہی ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت اور سابق صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے جانشین سابق صوبائی وزیر ثقافت و کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ کی زیر نگرانی دن دوگنی رات چگنی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ملک پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا کر ہی دم لیں گے ۔

مزیدخبریں