بھارہ کہو(نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی شہر بھارہ کہو جس کو کشمیر ،مری ھزارہ اور گلیات و نواحی علاقہ جات کا ہب کہا جاتا ہے میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری بھارہ کہو کے بعض علاقوں ڈھوک موہری ،ڈھوک جیلانی ،ھزارہ ٹائون ،کوہسار ٹائون، خضر ٹائون، محلہ ڈاکٹر اللہ داد ،نئی آبادی محلہ چوہدریاں ،مدینہ ٹائون ،محلہ راجگان،محلہ قائم دین مغل و دیگر علاقہ جات میں رات نو بجے سوئی گیس بند کر دی جاتی ہے اور صبح آٹھ بجے سروس بحال کی جاتی ہے بعض علاقوں میں بالکل سوئی گیس کا نام نشان تک نہیں ہوتا جو عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے عوام علاقہ نے حکومت وقت اور متعلقہ اداروں کے ذمہ دارافسران سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹاف سے اس عدم توجہی اور عدم دلچسپی پر باز پرس کی جائے اور عوام علاقہ کو موسم سرما میں سوئی گیس جیسی بنیادی ضرورت و سہولت مہیا کی جائے ۔