فتح جنگ(نامہ نگار) سکول اور کالجز کی طلبہ طالبات کو کالج و سکول لانے لیجانے والی گاڑیوں رکشوں بالخصوص سوزوکی اور کیری ڈبے کے ڈرائیو روں نے شیشوں پر کالے پیپر چڑھا رکھے ہیں یا پھر پردے لگا نے کا خطر ناک رجحان پیدا ہو چکا ہے کالے شیشے اور پردے لگنے ہونے سے اندر بیٹھے طلبہ و طالبا ت نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے بہت سے قباحتیں پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ڈرائیوروں کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہوتی ہے والدین کی مجبوری ہوتی ہے کہ انھوں نے سکول وین سوزوکی یا پھر رکشوں کے ذریعے بچوں اور بچیاں کو سکول کالج بھجوانا ہوتا وین سوزوکی اور دیگر سکول گاڑیوں کے اندر لگے پردے اور کالے شیشے جرائم میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں عوامی حلقوں نے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں اور کالجز کی گاڑیوں سے پردے اتروا کر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
فتح جنگ سکول و کالج کی گاڑیوں میں پردے ، کالے شیشوں کا خطر ناک رجحان
Nov 27, 2024