چکوال(نامہ نگار)یکم دسمبر سے شروع ہونے والے تیتر کے شکار سیزن کیلئے ضلع چکوال کی تحصیل چوآسیدن شاہ،تحصیل کلرکہار اور ضلع تلہ گنگ کی تحصیل لاوہ تیتر کے شکار کے حوالے سے بند ہیں جبکہ تحصیل چکوال اور تحصیل تلہ گنگ شکار کیلئے کھولی گئی ہیں لیکن شکار سیزن کھلا ہونے کے باوجود تحصیل چکوال اور تحصیل تلہ گنگ میں جنگلی حیات کے تمام محفوظ مقامات تیتر سمیت ہر قسم کے شکار کیلئے بند رہیں گے،واضح رہے کہ تیتر کے شکار کا سیزن یکم دسمبر 2024ء سے شروع ہوکر 31 جنوری 2025ء تک جاری رہے گا۔
تحصیل چوآسیدن شاہ، کلرکہار، لاوہ تیتر کے شکار کے حوالے سے بند
Nov 27, 2024