چکوال(نامہ نگار) ریاض ملت پیر سید ریاض الحسن شاہ عالم باعمل اور متقی انسان تھے ،ساری زندگی قرآن و حدیث کا درس دیتے رہے،گئی پیشکشوں کو ٹھکرا کر افکار اعلی حضرت پر ڈٹے رہے،نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفیٰ کے تحفظ کے لئے بھی اپنے اکابر کے شانہ بشانہ ساتھ دیا،مدارس اور مساجد کا قیام آپ کا مشن تھا،پیر خانہ سے محبت اور وفا سید ریاض الحسن شاہ آنگ انگ بسی تھی،انکے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا ، پیر سید مراتب علی شاہ ،مفتی مختار علی رضوی ،علامہ طیب رشید علامہ ایاز رضوی،علامہ احمد رضا خان۔علامہ رضاء المصطفے چشتی حافظ عبد الحلیم نقشبندی،علامہ شکیل تابش،علامہ ڈاکٹر عبد الواحد الازہری اور علامہ احسان اورنگزیب قادری۔ نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ چکوال میں پیر سید ریاض الحسن شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے پہلے سالانہ عرس مبارک کے موقعہ منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،تلاوت کی سعادت حافظ محمد بابر جہانگیر نے حاصل کی ۔