گوجرخان (نامہ نگار) اسلام امن محبت و رواداری کا مذہب ہے ایک دوسرے کی جان مال حقوق و عزت کی حفاظت مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد نے جماعت اسلامی گوجرخان کے زیراہتمام ماہانہ درس قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ اور مسلکی بنیادوں پر اختلافات اور قتل و غارت باشعور مسلمانوں کا شیوہ ہر گز نہیں ہے ایسی ریشہ دوانیاں باطل کا ہتھیار ہیں اور وہی ہمیشہ سے ایسی کارروائیوں سے فائدہ اٹھاتا رہا ہے قرآن اور سیرت پاک آپ کو وہ شعور عطا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ آگے بڑھتے ہیں، علم و تحقیق سے جڑتے ہیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے جوہر دکھاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں چاہے وہ سیاسی و معاشی میدان ہو وہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بات ہو وہ علم و تحقیق کا میدان ہو ہر جگہ اسلام کا سکہ چلے گاوالدین گھروں میں اور اساتذہ تعلیمی اداروں میں نسل نو کی تربیت کرتے ہوئے ذہن میں رکھیں کہ انہوں نے آنے والے کل میں اسلام کا قلعہ مضبوط بنانے کے لیے ایسی نسل تیار کرنی ہے جو حقیقی اور باعمل مسلمان ہوں۔
اسلام، امن، محبت، رواداری کا مذہب ہے، راجہ جواد
Nov 27, 2024