مری (نامہ نگار خصوصی)پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال پر یہاں مختلف مقامات پر ٹریفک کی آمد و رفت قریباً مکمل طور پر معطل رہی ، پابندیوں کے نتیجہ میں مال روڈ سمیت مری شہر سمیت مختلف تفر یحی مقامات سائیں سائیں کرتے رہے اور وہاںہو کا عالم رہا۔اس دوران یہاں گزشتہ روز سے سڑکوں پر ٹریفک کی بندش کے نتیجے میں یہاں آنے والے سیاح سخت تزبزب اور پریشانی کا شکار رہے جبکہ اس دوارن بعض ہوٹل مالکان نے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ادھر ملحقہ گلیات جہاں ان دنوں سیاحوں کی غیر معمولی آمد ورفت دیکھنے میں آ رہی تھی وہاں سے بھی بعض سیاح بمشکل مری پہنچنے میں کامیب ہوے جبکہ اکثر وہاں سے ایبٹ آباد کے راستے اپنے گھروں کی جانب نکلے۔صور حال یوں ہی رہی تو بہت جلد مری میں تازہ سبزیوں اور اشیاء خورد و نوش کی قلت پیدا ہو سکتی ہے ۔ ادھر احتجاج کے نتیجے میں ضلع مری کے تمام سکولوں کو بن کیئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔