چکوال(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر قرا العین ملک حکومت پنجاب کی طرف سے اوپن ڈور پالیسی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں آئے ہوئے لوگوں سے ان کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے دفتر میں آنے والے لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ انتظامی شعبوں کے افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے تمام افسران کو اس امر کی تاکید کی کہ عوام کو تیز رفتار اور میرٹ کی بنیاد پر ریلیف کی فراہمی کو کارکردگی کا معیار بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان کو بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ متعلقہ دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل سن کر ترجیحی بنیاد پر ازالہ یقینی بنائیں۔
کھلی کچہری میں عوام کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر چکوال
Nov 27, 2024