چکوال(نامہ نگار)تھانہ چوآسیدن کے مقدمہ قتل کا ملزم محمد فیصل اپنی بیوی کے مبینہ قتل کے الزام سے ایڈیشنل سیشن کورٹ چکوال سے باعزت بری ہو گیا۔ مقدمہ نمبر 414/ 024 زیر دفعہ 302 / 311 ت پ تھانہ چوآسیدن ضلع چکوال کے مطابق محمد فیصل ساکن بشارت پر الزام تھا کہ اس نے ڈنڈے سے تشدد کر کے اپنی بیوی کو پولیس اور گواہان کی موجودگی میں اپنے گھر میں قتل کردیا تھا۔ جس پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے چالان عدالت میں پیش کیا۔
مقدمہ قتل کا ملزم ایڈیشنل سیشن کورٹ چکوال سے باعزت بری
Nov 27, 2024