شہری سے گاڑی لے کر دھوکہ فراڈ کر کے چیک ڈس آنر دینے والا ملزم گرفتار  

 اٹک (نامہ نگار ) وقاص شبیر ولد شبیر احمد سکنہ اٹک شہر نے تھانہ سٹی اٹک میں درخواست دی کہ میں نے مسمی ذوالفقار علی ولد دلاور شاہ کو ایک عدد گاڑی مالیتی 20 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کی جس کے عوض مذکورہ نے 6 لاکھ روپے دیے اور بقایا رقم کی مد میں چیک دیا جو مقررہ وقت میں متعلقہ برانچ میں جمع کروایا تو رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا جس پر مذکورہ سے متعدد بار رابطہ کیا تو ٹال مٹول کرنے لگا، تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم ذوالفقار علی ولد دلاور شاہ سکنہ جامعہ مسجد رحمانیہ محلہ شاہ آباد اٹک سٹی کو گرفتار کر لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...