اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) بابر بھٹی نے کہا ہے کہ احتجاج،دھرنوں کے باعث کاروباری بندشیں معیشت کو نقصان پہنچائیں گی،وزیرخزانہ کے مطابق موجودہ صورتحال میں ملک کو یومیہ 190ارب نقصان ہو رہا ہے یہ لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار پہلے ہی ستر فی صد سکڑ چکے ہیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے فریقین کھلے دل سے مثبت سوچ اپنائیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ روزمرہ کی منڈیوں میں ترسیل بحال کی جائے اگر چند روز یہی حالات رہے تو اشیائے ضروریہ کی کمی ہو جائے گی،انٹر نیٹ بند ہونے کی وجہ سے کئی کاروبار منسلک ہیں بینکوں سے رقوم نکلوانا مشکل ہو رہا ہے،ایمبولینسوں کی ہسپتالوں تک رسائی ناممکن ہو چکی ہے، ادویات کی بھی فراہمی بھی ناممکن ہو رہی ہیں ان تمام چیزوں کا ادراک کرتے ہوئے بہتر فیصلے کیے جائیں اور اس کشیدہ صورتحال سے ملک کو نکالا جائے۔
وزیر خزانہ کا یومیہ 190ارب نقصان بتانا لمحہ فکریہ ہے،بابر بھٹی
Nov 27, 2024