سردار سلیم حیدر جیسی شخصیات کسی بھی پارٹی کیلئے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،سردار محمد علی 

Nov 27, 2024

 فتح جنگ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے رہنما  سردار محمد علی خان آف ڈھرنال نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان جیسی ایماندار محنتی وفادار شخصیت کسی بھی پارٹی کیلئے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان ایک درویش منش ایماندار محنتی اور انتہائی وفادار کارکن تھے پارٹی اور قائد سے لا زوال محبت اور روفاداری کی بدو لت عوام کی دعاؤں کی بدولت اللہ نے ان کو عزت سے نوازا ہے اور پارٹی نے ان کو رنر شپ دی ہے جو یقینااٹک کے عوام کیلئے باعث فخر اور ایک بڑا اعزاز ہے جو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ملا ہے، پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی  سردار سلیم حیدر خان اور سردار فیضان حیدر خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار تاریخی کامیابی حاصل کرینگے، پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے گورنر پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریوں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کے کارکنوں کیلئے امید کی کرن ہیں اور پارٹی کو متحرک و فعال کرنے کیلئے کارکنان پیپلزپارٹی کی بھر پور حوصلہ افزائی اور ن کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ۔

مزیدخبریں