مری(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن ضلع مری کے صدرراجہ دفتر عباسی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف پنجاب سمیت ملکہ کوہسار مری کی تعمیرترقی کیلئے لاتعدادبڑے ترقیاتی اورعوامی فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کررکھے ہیں، عوام کے بنیادی مسائل کوحل کرنے اوربہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،سیاحتی شاہراہوں کی تعمیر،ساملی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈفراہم کرکے جدید ترین ہسپتال بنایاگیا ہے جس سے مری اورگردونواح کے عوام کوطبی سہولیات مل رہی ہیں اسکے علاوہ صفائی کے بہترین اقدامات اورگرین پنجاب منصوبہ،سیاحت کے فروغ،کسان کارڈ،زراعت کی ترقی،صحت کی بہترین سہولیات سمیت دیگرلاتعداد منصوبے مریم نواز شریف کی اعلی کارکردگی اورخطہ کوہسار کے عوام سے محبت کامنہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن ضلع مری کے صدرراجہ دفترعباسی نے مری میڈیاسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
مریم نوازشریف نے مری کیلئے لاتعداد ترقیاتی کام کروائے ،دفتر عباسی
Nov 27, 2024