چکوال(مہران ظفر ملک)وفاق و پنجاب حکومت کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کے باعث مین شاہراہوں کا بند ہونے کی وجہ سے چکوال کی منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی نا پہنچنے کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا شاہراہیں بند ہونے سے سبزی منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے سبزی اور پھل منڈیوں میں کم آنے سے ٹماٹر، آلو، پیاز، تھوم، ادرک، مٹر، سیب، آنگور، انار اور دیگر روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور تمام اشیا خوردونوش عام عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام پہلے ہی پریشان ہے سڑکیں بلاک ہونے سے سبزی اور پھل بھی مہنگے ہو چکے ہے جبکہ دوسری جانب پٹرول پمپس پر پٹرول بھی نایاب ہو چکا ہے پٹرول پمپس مالکان کا بھی یہی کہنا ہے کہ راست بند ہونے کی وجہ سے پٹرول کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور ہمارے پاس موجود سٹاک ختم ہو چکا ہے شہر بھر کے تمام پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہے کہ بورڈ نصب ہو چکے ہیں اور عوام بلیک میں پٹرول خریدنے پر مجبور ہو گئی ہے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں روزمرہ اشیا کی سپلائی کیلئے موثر اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔