ملک مزید انتشار و فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا، راجہ طیب محمود بھٹہ 

Nov 27, 2024

 گوجرخان (نامہ نگار)کمزور ملکی معیشت سیاسی عدم استحکام اور ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کے باعث، ستر فیصد عوام غربت و پسماند گی کا شکا ر، ملک مزید انتشار و فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک و عوامی بہتر ی کی خاطر حکومت و اپوزیشن دونوں فریقین مذاکرا ت کرتے ہوئے آپسی اختلافات کو ختم کریں، ان خیا لا ت کا اظہار مشہور کاروباری شخصیت راجہ طیب محمود بھٹہ نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور نظام کے بیچ چل رہی جنگ دنیا بھر میںملک کی جگ ہنسائی اور ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بن رہی ہے اقتدار و طاقت وقتی چیزیں ہیں آج کے حکمران کل اپوزیشن میں ہوں گے اور جو آج اپوزیشن میں ہیں وہ کل حکمران ہو سکتے ہیں اور یہ سب کھیل ملکی سالمیت سے جڑے ہیں دونوں فریقین کو آپسی لڑائی جھگڑے سے پہلے ملک کا سوچنا چاہیے اس وقت پاکستان اپنے خطے کے دیگر ممالک سے کوسوں پیچھے رہ گیا ہے آج افغانستان بھی ہم سے زیادہ بہتری کی جانب گامزن ملک بن چکا ہے۔

مزیدخبریں