کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں میں تحصیلدار کی عدم موجودگی سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کلرسیداں میں تحصیلدار ہیں نہ ہی نائب تحصیلدار تعینات ہیں ہزاروں لوگ انتقالات اور رجسٹریوں کے لیے مختلف دفاتر کے دھکے کھا رہے ہیں کلرسیداں میں تعینات تحصیلدار محمود احمد بھٹی کا تبادلہ لاہور ہوا تو بابر اسلام کو کلرسیداں میں تعینات کیا گیا جو حاضری لگا کر عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلے گئے کلرسیداں میں تعینات نائب تحصیلدار راجہ تسلیم رضا تحصیلدار بن کر پنڈدان خا ن چلے گئے اس طرح کلرسیداں میں کوئی تحصیدار ہے نہ ہی نائب تحصیلدار اور نہ ہی ڈپٹی کمشنر راو لپنڈی نے کسی کو کلرسیداں کا عارضی چارج دیا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔