اسلام آباد (وقائع نگار)قبضہ مافیا کیخلاف کا رروائیو ں پر اہلیان تر نول نے وزیر اعظم ،وزیر اعلی مریم نواز،وزیر داخلہ ،آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز کا شکریہ ادا کرتے ہو ہے کہا ہے کہ مؤثر کا رروائیوں کی وجہ سے قبضہ مافیا کے حوصلے پست ہو ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دلیر ایس ایس پی آپریشن ارسلان شاہ زیب نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہو ئے ترنول کے شہری کی درخواست پر قبضے کی کو شش ناکام بنائی۔ایس ایس پی ارسلان شاہ زیب نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرتے ہو ئے تحقیقات شروع کیں جس پر اہل علاقہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ قبضہ مافیا نے اصل مالکان کا بجلی میٹر اتار کر اہلکاروں کی ملی بھگت سے دونمبر کا غذات بنا کر غیر قانونی اپنے نام کامیٹر لگوایا تھا۔ایس ایس پی ارسلان شاہ زیب کی ہدایت پر عملدرآمد کرواتے ہو ئے ایس ایچ او ترنول نے شہری محمد مقصود ولد محمد اکثر کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہو ئے قبضے کی کو شش ناکام بنا دی اور قبضہ مافیا کے تمام کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ماسٹر مائنڈ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اور اصل رقبہ مالک مکان کے حوالے کر دیا۔
قبضہ مافیا کیخلاف کا رروائیاں، ایس ایس پی ارسلان شاہ زیب کو خراج تحسین
Nov 27, 2024