بوچھال کلاں(نامہ نگار) میانی اڈا پر مختلف مواضات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ میانی اڈا پر افغان مہاجرین نے سڑک کے دونوں اطراف ریڑھیاں اور ٹھئیے لگا کر سڑک کو تنگ کر رکھا ہے رہی سہی کسر غیر قانونی رکشہ سٹینڈوں نے نکال رکھی ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں کم عمر رکشہ ڈرائیور جن کے پاس نہ تو لائسنس ہیں نہ رکشہ کے کاغذات انہوں نے مذید بتایا کہ جب کو شاپنگ کے لئے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل لے کر آتا ہے تو انہیں جگہ نہیں ملتی اور وہ مجبورااپنی گاڑی یا موٹر سائیکل سڑک پر کھڑا کر دیتے ہیں جس سے خوشاب چکوال روڈ پر ٹریفک گھنٹوں بلاک رہنا معمول بن چکا ہے انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گرینڈ آپریشن کر کے غیر قانونی رکشہ اسٹنڈوں کو ختم کرائیں اور ناجاوزات مافیہ کے خلاف کاروائی کریں ۔
میانی اڈا پر تجاوزات، غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ نے زندگی اجیرن بنا دی
Nov 27, 2024