مری (نامہ نگار خصوصی) تریٹ کے ملحقہ آڑو کس میں دینی اجتماع کو متنازع بنانے کے لیے حکومتی جماعت کے کچھ عناصر انتظامیہ کو فرضی، فروعی، نفرت اور انتشار پی مبنی اطلاعات کا سبب بن رہے ہیں جس کے لیے مقامی پولیس میں موجود ایک اہلکار کو غلط طور پر استعمال کیا جا رہا ہے لیکن ہم سال بھر سے اس کوشش میں ہیں کہ علاقہ میں ایک فرد بھی ایسا نہ ہو جس کی طرف سے عدم اتفاق رائے ہوتے ہوئے کوء قدم اٹھایا جائے اس لئے آج بھی اپنے دوستوں سے کہتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات کو در گزر کرے ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری غلام مصطفیٰ اور چوہدری عبد الغفار کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک این اے 51 کے صدر امجد ارباب عباسی نے کیا۔ قبل ازیں وفد نے امجد ارباب عباسی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ضلع مری، ڈی پی او ضلع مری اور تھانہ مری کے افسران سے ملاقات کی اور ان ملاقاتوں میں امجد ارباب عباسی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آڑو کس اور گرد و نواح میں عوام کی ایک بھاری اکثریت حضرت علامہ پیر سید زبیر شاہ مدظلہ العالی کی عقیدت مند ہے اور انتخابات 2024 میں پیر صاحب کے عقیدت مندوں نے پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے صوبائی اسمبلی پی پی 6 کے نامزد امیدوار امتیاز احمد علوی کو ووٹ دیئے گئے جس پر یہ سمجھا گیا کہ پیر سید زبیر شاہ اس ووٹنگ کا سبب ہیں جبکہ پیر صاحب نہ سیاسی کارکن ھیں نہ سیاست میں حصہ لیتے ہیں۔ امجد ارباب عباسی نے کہا کہ معاشرے میں افتراق و انتشار کی سیاست کو رواج دینا کسی بھی فریق کے حق میں نہیں ھے اس لئے دینی تعلیمات کے حامل خصوصاً پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کسی بھی معاملہ کو ذاتی آنا کبھی نہ بننے دیں بلکہ سیرت طیبہ پہ عمل کو مزید مضبوط بنا کر اپنا مثبت کردار جاری رکھیں۔
دینی اجتماع کو متنازع بنانے کے لیے حکومتی شخصیات نفرتپر مبنی بیانات دے رہیں
Nov 27, 2024