موٹرویز،شاہرات اور جی ٹی روڈ زبند ،کروڑوں لوگوں کی زندگیاں اجیرن

Nov 27, 2024

   کلرسیداں(نامہ نگار)وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی جانب  سے ڈی چوک دھرنے کے اعلان کے بعد پورا ملک جام کرکے بھی مظاہرین کے اسلام آباد داخلہ رو کنے میں بری طرح سے ناکام رہی کئی ایام سے اربوں کی لاگت سے ملک بھر کی موٹرو یز، شا ہر ات اور جی ٹی روڈ کو بند کر کروڑوں لوگوں کی زند گیا ں اجیرن بنا ڈالیں مگر پشاور سے آنے والے ہزا رو ں مظاہرین کو روک نہ سکی ملک بھر کے راستوں پر کنٹینر کھڑے کرکے لوگوں کی نقل و حمل روکی گئی مگر پشاور کے مظاہرین تمام تر پابندیوں اور حکومتی دعووں کے باوجود اسلام آباد میں دا خل ہو گئے حکومت کی غلط پلاننگ اور ناقص منصوبہ بند ی کے باعث فورسز کے تین سے زائد افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے حکومتی اقدامات مکمل طور پر ناکام ہوئے او ر یہ بات پھر عام ہوئی کہ کوئی بھی جتھہ اسلام اباد پر چڑ ھائی کر کے نظام زندگی کو درہم برہم کرسکتا ہے حکومت اور ادارے عملی طور پر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

مزیدخبریں