یکم دسمبر سے بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی

Nov 27, 2024

 حضرو (نمائندہ نوا ئے وقت )ایڈیشنل آئی جی،انچارج ٹر یفک پولیس پنجاب مر ز ا فرحان بیگ کی ہدا یت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹر سائیکل کے لائسنس بنوانے میں نرمی کی آخری تار یخ  30نومبر ہے، جس میں چار روز رہ گئے ہیں،اس کے بعد یکم دسمبر سے بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف ضلع اٹک میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا، جس میں جرمانہ کی بجائے ایف آئی آر درج کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چوہدری طاہر عباس نے میڈیا سے  بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت کے مطابق 30 نومبر کے بعد 42  دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہو گا، یکم دسمبر سے بغیر لائسنس  موٹرسائیکل چلانیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی جس میں ایف آئی آر بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں