چکوال(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ میونسپل کمیٹی ایلیمنٹری سکول چکوال کے ہیڈ ماسٹر سمیت تین اساتذہ کو مختلف سکولوں میں تبدیل کردیا گیا،سکول میں گزشتہ کئی ماہ سے اساتذہ کے درمیان مسلسل جھگڑے چلے آرہے تھے،جن سے سکول کا تعلیمی نظام برباد ہوکر رہ گیا تھا، گذشتہ ماہ طارق محمود نامی ٹیچر پر ایک خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ ایک آٹ سائڈر خاتون کی سکول میں خاتون ٹیچر کے ساتھ لڑائی کا واقعہ بھی سامنے آیا جس پر ہیڈ ماسٹر نے کوئی کارروائی نہ کی،انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ہیڈ ماسٹر عقیل حسنین کو گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ،ماسٹر طارق محمود کو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کالس اور خاتون ٹیچر مس انجم ضیا کو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول خان پور ٹرانسفر کردیا گیا،CEO ایجوکیشن چکوال نے احکامات جاری کرتے ہوئے ان اساتذہ کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ایم سی ایلیمنٹری سکول چکوال کے ہیڈ ماسٹر سمیت تین اساتذہ تبدیل
Nov 27, 2024