مری ، چار دنوں سے پی ٹی آئی کے احتجاج کے نتیجے میں  تمام سڑکیں بند 

    مری (نامہ نگار خصوصی)   مری جہاں  گزشتہ چار دنوں سے پی ٹی آئی کے احتجاج کے نتیجے میں  تمام سڑکیں بند تھیں انہیں  عوامی حلقوں کی جانب سے  فوری طور پر پر کھول دیئے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہاں معمولات زندگی جو مکمل طور پر مفلوج ہو چکے تھے بحال ہو سکیں ۔ان حلقوں کے مطابق اب جبکہ پی ٹی آئی مکمل طور پرڈی چوک تک پہنچے میں کامیاب ہو چکی ہے  سکولوں اور سڑکوں کو بند رکھے جانے کا کوئی بھی جواز نہیں ہے ۔ایسے میں  کہا گیا ہے کہ مری  کے تمام راستے اور سکولوں  کو کھول کر اس سیاسی لڑای میں بچوں کہ مستقبل سے نہ کھیلا جائے۔ ادھر گزشتہ چار روز سے سیاحوں کی کی بڑی تعداد بھی مری  اور گلیات میں پریشانی کے عالم میں پھنسی ہوی ہے جبکہ  مری اورگلیات کے عوام شدیدسفری مشکلات سے دوچار ہیں لوگوں کاپیدل چلنا بھی دشوار بنادیاگیاھے۔ عوام سڑکوں پر پریشانی کے عالم میں ذلیل و خوار ہو رہی ہے۔ لوہر دیول اپر دیول اور باڑیاں سے گڑھے کھود کر راستے مکمل بند  کیئے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...