سروس ڈلیوری کی بہتری ، ڈی پی او چکوال روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد کررہے 

Nov 27, 2024

 چکوال(نامہ نگار)ڈی پی او چکوال  لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین  نے سروس ڈلیوری کا معیار بہتر بنانے کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔جس میں تمام درخواست دہندگان کے مسائل سنے گئے اور انکو موقع پر حل کرنے کے احکامات جار ی کئے گئے۔  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین سوموار تا جمعرات ڈی پی او آفس چکوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہیں۔ شہریوں کے مسائل فوری طور پر ضابطہ پولیس کے تحت حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او لیفٹیننٹ(ر) محی الدین نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحا ت میں شامل ہے، ہر خاص و عام کے لیے بلا تفریق ڈی پی او دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔

مزیدخبریں