احتجاج اور راستوں کی بندش کے باوجود آر ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں فرائض کی انجام دہی میں سرگرم 

Nov 27, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد اور راولپنڈی، میں جاری احتجاج اور راستوں کی بندش کے باوجود راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں سرگرم ہیں۔ سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر کی خصوصی ہدایات کے تحت صفائی کا عمل جاری رکھنے کے لیے ستھرا پنجاب صفائی مہم کے تحت ورکرز ہر ممکنہ رکاوٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔راستوں کی بندش کے باعث گاڑیوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے صفائی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم، آر ڈبلیو ایم سی کے محنتی ورکرز نے حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی کلومیٹر پیدل سفر کر کے اپنے مقررہ مقامات پر پہنچ کر زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لیا۔راولپنڈی کی تحصیلوں اور مری کے علاقوں میں بھی یہی صورتحال رہی، جہاں ورکرز نے تمام رکاوٹوں کو پس پشت ڈال کر شہر کو صاف رکھنے کا مشن جاری رکھا۔

مزیدخبریں