تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام آج کے پریکٹیکل ملتوی

Nov 27, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی تنویر اصغر اعوان کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج27نومبر بدھ کو ضلع راولپنڈی کی حدود میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے عام تعطیل کی وجہ سے بند رہیں گے۔جس کے پیش نظر مجاز اتھارٹی بورڈ نے تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام آج27نومبر کو  ہونے والے عملی امتحان (پریکٹیکل)ضلع راولپنڈی کی حدود میں فوری طور پر ملتوی کر دیا ہے ۔ملتوی ہونے والے کیمسٹری، شماریات، آٹ لائنز آف ہوم اکنامکس عملی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا 

مزیدخبریں