حکومت اور اپوزیشن مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ استعمال کریں، ملک امریز حیدر

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)حکومت اور اپوزیشن کچھ لو اور کچھ دو کے فارمولے پر عمل کرکے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات کا راستہ استعمال کیا جائے قانون ہاتھ میں لینے سے مسائل و مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا پرامن احتجاج سب کا حق لیکن قانون ہاتھ میں لینا،جلائو گھیرائو، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانا غیر قانونی اور ناانصافی ہے یہ ملک ہے تو ہم ہیں اس لئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے مطالبات منوانے کیلئے پرامن احتجاج کیا جائے، ملک مزید انتشار اور بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار بانی و چیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوہار ملک امریز حیدرنے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے  رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اورپی ٹی آئی سے پر امن رہنے کی اپیل کی  انہوں نے کہا کہ آئے روز کے مظاہروں سے عام شہری ، تاجر برادری اور دکاندارسخت پریشان ہیں ، مزدور بے روز گار ہو رہے ہیں ، بیرونی سرمایہ کاری رکنے کا خطرہ ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتیں ملکر کوئی ایسا لائحہ عمل طے کریں کہ احتجاج ، جلسوں کیلئے شہروں سے باہر کوئی جگہ مختص کی جائے تاکہ معاملات زندگی میں خلل نہ پڑے ، بازار،اورمارکیٹیں کھلی رہیں ، کچھ سال پہلے کرونا کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو گئے تھے اب احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے کاروبار تباہی کے دہانے پہنچ گئے اس لئے ہوش کے ناخن لیں اور ملک کی تعمیر وترقی کیلئے سب مل کر کردار ادا کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...