چین اور پاکستان کی مواصلات کا تحفظ اولین ترجیح بن چکا ، عمار جعفری 

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان سینٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل عمار جعفری نے کہا ہے کہ سی پیک کوریڈور کے ساتھ ڈیجیٹل ٹریفک میں اضافے کے ساتھ ہم ڈیٹا کے بڑھتے ہوئے بہاؤ کو محفوظ بنانے کے لئے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی)کے قیام میں چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق عمار جعفری نے کہا کہ ایک بار نافذ ہونے کے بعد یہ راہداری کے ساتھ سائبر واقعات کا جواب دینے کے لئے "سنگل ونڈو" فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ چین اور پاکستان مشترکہ طور پر ٹیکنالوجی زونز قائم کر رہے ہیں اس لیے اس بڑھتی ہوئی مواصلات کا تحفظ اولین ترجیح بن چکا ہے۔ چینی ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور کوانٹم کمپیوٹنگ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں تبدیلی کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چین کے شہر ووچین میں منعقدہ ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس میں گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024 کے مطابق انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس کے لحاظ سے سروے کیے گئے 52 ممالک میں پاکستان 43 ویں نمبر پر ہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...