اسلام آباد(خبرنگار)بزم المعصوم کے سربراہ الحاج خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی سجادہ نشین درگاہ عالیہ مرشدآباد شریف نے کہا ہے کہ ذکرالٰہی سے دلوں کو سکون اور ذکرمصطفیؐ سے روح کو بالیدگی اور پاکیزگی میسر ہوتی ہے دنیا کی زندگی عارضی موت اٹل حقیقت ہمیں آخرت کی تیاری کرنا چاہیے رحمت دو عالمؐ کا اسوہ حسنہ تمام انسانیت کے لیے مینارہ نور اور سرچشمہ ہدایت ہے نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر سکتی ہے آج کے اس پر فتن دور میں ذکر و نعت کی محافل تزکیہ نفس اور سکون قلب کا بہترین ذریعہ ہیں آج ہم اللہ کی یاد کو بھلا چکے ہیں حلال حرام کی تمیز ختم ہو چکی ہرطرف نفسا نفسی کا عالم ہے ہمیں تعلیمات رسولؐ کو حرز جاں بنا کر ان پر عمل پیرا ہونا چاہیے اور ملک سے بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے امن والے رسول رحمتؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے اور آپس میں اخوت برداشت رواداری بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا چاہیے عشق مصطفیؐ کے بغیر ایمان نامکمل ہے اور ختم نبوت کی پہرہ داری ہمارے ایمان کی بنیاد اور اساس ہے محبت صحابہ و اہل بیت اور اولیائکرام کی نسبت ہمارے سروں کا تاج ہے ان خیالات کا اظہار نے گزشتہ شب بزم المعصوم کے رہنماصوفی کاشف وحید الطافی کی رہائش گاہ پر منعقدہ سالانہ ذکر و نعت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔