حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا راستہ اپنائیں،مفتی کریم خان

Nov 27, 2024

اسلام آباد(خبر نگار)وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس کے بعد چیئرمین امتحانی بورڈ ڈاکٹرمفتی محمد کریم خان اور مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت اور اپوزیشن ملک پاکستان کو موجودہ صورت حال سے نکالنے اور بہتری کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائیں،افراتفری ملکی مسائل کا حل نہیں ہے۔جامعہ رضویہ فیصل آباد میں شیوخ الحدیث، اساتذہ کرام،طلبہ اور انتظامیہ کو ہراساں کرنے پر پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا مدارس میں حکومتی مداخلت قراد دیا گیا،مدارس پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ، مدارس میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی،جامعہ رضویہ پاکستان بنانے والے علما و مشائخ کا قلعہ ہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے ، وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے ساتھ 4000 سے زائد مدارس ملحق ہیں جوکہ وزارتِ تعلیم سے رجسٹریشن کروا چکے ہیں اور اس وقت 4 لاکھ سے زائد طلبہ  و طالبات ان مدارس میں زیر تعلیم ہیں، جن کے مستقبل کو مدنظر رکھا جانا ضروری ہے۔

مزیدخبریں